اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خواجہ صاحب نے صرف محب کا پیغام عام کیا' - نشہ کرنے کا مطلب آہستہ آہستہ خود کو موت کے حوالے کردینا

سنی دعوت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سید امین القادری راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچ گئے ہیں، سید امین القادری یہاں پر جشن چشتیاں پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

سید امین القادری
سید امین القادری

By

Published : Feb 20, 2021, 11:45 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں قیام پزیر سید امین القادری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ موجودہ وقت میں خواجہ صاحب کے پیغامات اور تعلیمات کو عوام تک پہنچانا کافی ضروری ہے اور اسی بات کو لے کر آج میں جے پور تشریف لایا ہوں اور یہاں پر اسی بات کو لے کر میں خطاب کروں گا۔

سید امین القادری

انہوں نے کہاں کے خواجہ صاحب نے اپنی زندگی میں جس طرح سے محبت کے پیغام کو عام کیا اور جو محبت کے درخت لگائے تھے اس سے آج یہاں کی عوام فیض یاب ہو رہی ہے۔

انہوں نے نشہ کے عادی نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی نوجوان نشہ کرتا ہے تو اس نوجوان کے ساتھ ساتھ اس کے خاندان کے لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے اور اسکی آخرت بھی خراب ہوجاتی ہے۔

سید امین القادری نے کہا کی نشہ کرنے کا مطلب آہستہ آہستہ خود کو موت کے حوالے کردینا ہے، اس لئے میں تمام نوجوانوں کو نشہ سے دور رہنے کی صلاح دینے چاہتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details