اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوئیوں کے کاروبار میں گراوٹ - عید

سویئاں عید کے لیے لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن اس بار ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اس کی چاشنی میں کمی آگئی۔ عید کے موقع پر فروخت کی جانے والی سوئیوں کا کاروبار اس بار تعطل کا شکار رہا۔

سوئیوں کے کاروبار میں گراوٹ

By

Published : Jun 7, 2019, 9:39 AM IST

عید کے خاص تہوار کے موقع پر اگر دسترخوان پر سیوئیاں نہ ہوں تو یہ تہوار ادھورا رہتا ہے۔

سوئیوں کے کاروبار میں گراوٹ

یہ باہمی محبت و الفت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوا ر ہے جہاں مہمان اپنے رشتے داروں کے گھر جاتے ہیں، اور عید کی سوئیوں کا لطف لیتے ہیں، تاہم گذشتہ برسوں کے برخلاف اس برس اسکا کاروبار تعطل کا شکار رہا۔

جے پور میں سوئیوں کے کاروبار سے وابستہ دکانداروں کے مطابق 120 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب یہ کاروبار انتہائی تعطل کا شکار ہے اور اسکی فروخت نھیں ہو رہی ہے۔

دکانداروں کے مطابق 120 برسوں میں پہلی بار اس طرح کی تعطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مارکیٹ میں کاروبار بالکل ٹھپ پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details