راجستھان اے ٹی ایس اینڈ انٹلیجنس کی جے پور یونٹ نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد سے متصل جیسلمیر میں چندن فیلڈ فائرنگ رینج کے قریب ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے بتایا جا رہا ہے، جس کے سبب یہ معاملہ علاقے میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ نے پہلے فیس بک کے ذریعہ نوجوان سے دوستی کی اور بعد میں واٹس ایپ پر بات چیت شروع کی، خاص بات یہ ہے کہ مذکورہ نوجوان چندن علاقے میں آتا رہتا تھا، جہاں بھارتی فوج کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں اس کے پاس زیادہ معلومات ہونے کے سبب ایجنٹ اسے مسلسل اپنے جال میں پھنساتا رہا، جس کے بعد وہ ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا۔