اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مذہبی مقامات پر سکیورٹی سخت - راجستھان

گزشتہ شب راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں دو فرقوں کے مابین پتھراؤ کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تھے لیکن پولیس انتظامیہ کی مستعدی اور بروقت کاروائی سے حالات پر قابو پا لیا گیا تھا۔

مذہبی مقامات پر سکیورٹی سخت

By

Published : Sep 2, 2019, 5:25 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:42 AM IST

جے پور میں گزشتہ شب موتی ڈونگری علاقے میں ہونے والے تنازع کے بعد مذہبی مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تا کہ آج سے شروع ہونے والے گنیش چترتھی تہوار پر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے جبکہ برادران وطن کے تہوار کے تناظر میں پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

مذہبی مقامات پر سکیورٹی سخت، ویڈیو

تفصیلات کے مطابق شہر کے چپے چپے پر بھاری تعداد میں پولیس جوان تعینات ہیں بالخصوص مذہبی مقامات کے ارد گرد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب ہونے والے پتھر بازی کے واقعہ میں ملوث کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details