بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے بڑی چوپڑ علاقے میں اچانک زمین سے کیمیائی مادہ نکلنے لگا، زمین سے نکلتا ہوا یہ کیمیائی مادہ پورے راجستھان میں موضوع کا سبب بنا ہوا ہے۔
اچانک زمین سے نکلتے کیمیائی مادہ کو دیکھ کر مقامی باشندوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا اور بعد میں فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی۔ حالانکہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی اس کا پتہ نہیں لگاسکی۔
وہیں فائر محکمہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں کو جیسے ہی اطلاع ملی ہے ہم لوگ فوراً مقامِ واقعہ پر پہنچ گئے۔' ان کا کہنا ہے کہ 'اب ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آخر یہ زمین سے نکلنے والی چیز ہے کیا۔'