اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور: رام گنج علاقے میں پتھراؤ کا واقعہ - راجستھان کے دارالحکومت جے پور

عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے راجستھان کے کئی علاقوں میں نائٹ کرفیو نافذ ہو رہا ہے، اس نائٹ کرفیو کے دوران راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے ایک علاقے میں پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔

جئے پور کے رام گنج علاقے میں پتھراؤ کا واقعہ
جئے پور کے رام گنج علاقے میں پتھراؤ کا واقعہ

By

Published : Dec 7, 2020, 10:01 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے رام گنج علاقے کی گلزار مسجد کے قریب پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا، اس واقعے میں تقریباً 20 سے 25 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو سوائی مان سنگھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پتھراؤ کے دوران اس علاقے میں کھڑی ہوئی گاڑیوں کو بھی کافی زیادہ نقصان ہوا ہے، پتھراؤ کے بعد جائے حادثہ پر امن و امان قائم کرنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کر دیے گئے ہیں، پورے علاقے میں پولیس کی گاڑیاں بھی گشت کر رہی ہیں۔

پولیس مقامی لوگوں سے گھروں سے باہر نہیں نکلنے اور پولیس کا بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ فی الحال کسی طرح کا کوئی نا خوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق یہ پورا معاملہ دو بچوں کی گاڑی آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جئے پور کا یہ رام گنج مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details