اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے لگام ڈرائیور نے کنٹینر کو فلمی انداز میں چلایا - بے لگام

سڑک پر دوڑتے کنٹینر کے درمیان جو آیا اسے اڑاتا چلا گیا، راجستان کے پربت سر، کچامن اور مولاسر پولیس اسٹیشن کو بھی پار کیا۔

بے لگام  ڈرائیور نے کنٹینر کو فلمی انداز میں چلایا
بے لگام ڈرائیور نے کنٹینر کو فلمی انداز میں چلایا

By

Published : Sep 17, 2020, 9:48 AM IST

ریاست راجستھان کی سڑکوں پر ایک کنٹینر فلمی انداز میں موت بن کر گشت کرتا رہا، تقریباً کنٹینر سو کلومیٹر تک ایک ہی رفتار میں دوڑانے والے ڈرائیور کو کسی کی جان کی پرواہ نہیں تھی۔

بے لگام ڈرائیور نے کنٹینر کو فلمی انداز میں چلایا

سڑک پر دوڑتے کنٹینر کے درمیان جو آیا اسے اڑاتا چلا گیا، راجستان کے پربت سر، کچامن اور مولاسر پولیس اسٹیشن کو بھی پار کیا۔

پولیس نے اس کنٹینر کا پیچھا کیا اور آگے سے لوگوں کو اس کی اطلاع دیتے رہے غنیمت رہی کہ پولیس کی اطلاعات پر لوگوں نے اپنی جان بچائی اور جگہ جگہ اس کنٹینر کی رفتار قابو میں کرنے کے لیے بریکیٹس لگوائے لیکن ڈرائیور بریکیٹس بھی اڑاتا ہوا آگے بڑھ گیا غنیمت رہی کی اس درمیان کسی کی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آخر کار پولیس کو بڑی محنت کے بعد مولاسر علاقہ میں بےقابو کنٹینر کو روکنے اور ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوگئی۔

سڑک کنارے کھڑے لوگوں نے اس کنٹینر کا سڑکوں پر بے قابو دوڑتے ہوئے ویڈیو بھی بنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details