اردو

urdu

By

Published : May 3, 2020, 9:33 PM IST

ETV Bharat / state

ناگور اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے لئے اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی

ناگور کے موڈوا میں پھنسے 900 سے زیادہ مزدوروں کو ان کے گھر جھارکھنڈ بھیجنے کے لئے اتوار کی رات کو اسپیشل ٹرین روانہ کی جائے گی۔

ناگور اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے لئے اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی
ناگور اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے لئے اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی

ناگور: ضلع میں اتوار کو قریب 43 دن کے طویل انتظار کے بعد چہل پہل دیکھنے کو ملی. لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے ہی ریل خدمات بند ہیں. لیکن ناگور کے موڈوا میں پھنسے 900 سے زیادہ مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے اتوار کی رات کو اسپیشل ٹرین روانہ کی جائے گی.

اس دوران مزدوروں کو سخت حفاظتی انتظامات اور سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ ناگور ریلوے اسٹیشن پر خصوصی ریل میں بٹھایا جا رہا ہے. یہ خاص ریلوے اتوار کی رات کو جھارکھنڈ کے رانچی اسٹیشن کے لئے روانہ ہوگی.یہ سبھی مزدور مارواڑ موڈوا واقع نجی سیمنٹ کمپنی کے زیر تعمیر پلانٹ میں کرتے ہیں، جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں پھنسے ہوئے تھے، حالانکہ یہ مزدور گزشتہ کئی دنوں گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ناگور اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے لئے اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی

جس کے بعد راجستھان اور جھارکھنڈ حکومت کے درمیان اتفاق رائے ہونے کے بعد ان مزدوروں کو ان کے گھر اب بھیجا جا رہا ہے. اس سے پہلے گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، بہار اور اتر پردیش کے مزدوروں کو الگ الگ ذریعے ان کے گھر بھیجا جا چکا ہے. تاہم، یہ ٹرین اتوار کو رات 8 بجے کے بعد روانہ ہوگی.

ناگور اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے لئے اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی

اس دوران مزدوروں کی میڈیکل جانچ اور دیگر عمل مکمل کرنے میں لگنے والے وقت کی وجہ سے شام سے ہی ان مزدوروں کو موڈوا سے ناگور ریلوے اسٹیشن لایا جا رہا ہے. موڈوا سے ناگور ریلوے اسٹیشن تک ان مزدوروں کو خصوصی بسوں سے لایا جا رہا ہے. لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے گھر لوٹنے کی خوشی ان مزدوروں کے چہرے پر صاف دکھائی دے رہی ہے.

وہیں ناگور کے ڈسٹرک مجسٹریٹ منوج کمار نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے مزدوروں کو ریلوے اسٹیشن تک لانے سے لے کر ٹرین میں بٹھانے تک عوامی دوری کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے. ٹرین میں بھی اسی طرح اہتمام کیا گیا ہے کہ عوامی دوری کا اہتمام ہو سکے ۔ راستے میں ان مزدوروں کو کھانے پینے کی دقت نہیں ہو. لہذا انہیں پانی کی بوتل اور کھانے کے پیکٹ بھی دیے گئے ہیں.

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details