اردو

urdu

ETV Bharat / state

برین ٹیومر سے آگاہی کا عالمی دن: بچوں میں ان علامات کو نظرانداز نہ کریں - awareness about brain tumors and their prevention

دنیا بھر میں آج دماغی کینسر یا برین ٹیومر اور اس سے بچاؤ سے متعلق آگاہی کے لیے برین ٹیومر کا دن منایا جارہا ہے۔ بھارت میں برین ٹیومر کے معاملے مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ بتا دیں کہ برین ٹیومر ایک خطرناک بیماری ہے، اس سے نہ صرف دماغ متاثر ہوتا ہے، بلکہ اس کا اثر پورے جسم پر پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں بروقت علاج ہونا بہت ضروری ہے۔ برین ٹیومر سے متعلق دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ .....

world brain tumor day is being celebrated to raise awareness about brain tumors and their prevention
برین ٹیومر سے آگاہی کا عالمی دن

By

Published : Jun 8, 2020, 10:44 AM IST

Updated : Jun 8, 2020, 10:49 AM IST

ملک میں برین ٹیومر کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ بیماری بچوں میں بڑوں سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس بیماری کی علامات کو نظرانداز کرنا ہزاروں بچوں کی قبل از وقت موت کا سبب بن رہا ہے۔ وہیں، بڑے لوگوں میں کینسر کی شرح 2 سے 3 فیصد ہے جبکہ بچوں میں یہ 26 فیصدی ہے۔

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھگوان مہاویر کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے نیورو آنکولوجسٹ ڈاکٹر نتن دوویدی کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے مختلف حصوں میں سے 40 فیصد کینسر برین تک اپنی پہنچ بنا لیتے ہیں۔ جب دماغ میں غیر معمولی خلیوں کی نشوونما شروع ہوتی ہے تو برین ٹیومر کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ خلیوں کی نشوونما کی رفتار کے مطابق ٹیومر کی قسم الگ الگ ہوتی ہیں، لیکن اس دوران شخص میں بہت ساری علامات دیکھی جاتی ہیں۔ اگر ان علامات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور بروقت ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے تو ابتدائی مرحلے میں مریض کی نشاندہی کرکے اسے بچانا ممکن ہے۔

طرز زندگی میں آئی تبدیلی کی وجہ سے برین ٹیومر کے اہم علامات سر درد اور یاداشت کا کمزور ہونا طرز زندگی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ آج کے دور میں برین ٹیومر کے علاج میں بہت سی نئی تکنیکیں آرہی ہیں، اس کے باوجود اس مرض کی بروقت شناخت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی اموات کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بچوں اور بڑوں کے مابین علامات میں کافی مماثلت ہے۔ ان علامات میں تیز یا مستقل سردرد، چلنے میں دشواری، تال میل سے متعلق مسائل، پٹھوں کی کمزوری، وقفے وقفے سے تکلیف، جسم کے ایک طرف کمزوری یا ہاتھوں اور پیروں کی کمزوری، چکر آنا، الٹی یا متلی، بولنے اور سمجھنے میں دشواری، یا سدھ بدھ کھونا، دورے پڑنا، دھندلا پن، بے ہوشی، بولنے میں دشواری یا شخصیت میں تبدیلی شامل ہے۔

برین ٹیومر جن کی عمر 50 برس سے زیادہ ہے ان کے مقابلے اب چھوٹی عمر کے لوگوں میں سامنے آ رہے ہیں۔ 30 سے ​​40 برس کی عمر میں بھی ہزاروں مریض علاج کرا رہے ہیں۔ چھوٹی عمر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں میڈیکل سائنس میں بہت سی تحقیق ہوئی ہے، لیکن ابھی تک اس کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بہت ساری تحقیقوں سے پتہ چلا ہے کہ موبائل کے بہت زیادہ استعمال اور تابکاری کی نمائش کے استعمال سے دماغ پر بہت سے منفی اثرات پڑتے ہیں۔ جس کی وجہ سے فرد کے طرز عمل میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آتی ہیں۔

برین ٹیومر کی علامات کو نظرانداز کرنے اور بروقت شناخت نہ ہونے کی وجہ سے ٹیومر مکمل طور پر بڑھنے کے بعد 80 فیصد سے زیادہ مریض نیورو ماہرین کے پاس آتے ہیں۔ جب اعلی درجے کے مرحلے میں ٹیومر کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے فوری اثر سے آپریشن کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔ کچھ معاملات میں مریض بابا اور جھاڑ پھونک کے چکر میں پھنس کر ٹیومر کی نشاندہی کرنے کے بعد بھی علاج میں تاخیر کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

ایسی صورتحال میں اگر آپ کو مذکورہ علامات کے بارے میں پتہ چل جائے تو فوری اثر کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور علاج کروائیں۔

Last Updated : Jun 8, 2020, 10:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details