خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کے موقع پر چشتیہ سلسلہ سے تعلق رکھنے والے شیوخ اور بزرگان دین وغیرہ نے شرکت کر درگاہ سے فیوض حاصل کیا۔
خدمت گار عبدالمنان شیخ سے خصوصی گفتگو تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ ملک ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے دور میں صوفی درگاہ خانقاہوں پر تاریخی عمارات تعمیر کرائی گئیں۔
بادشاہ اکبر سے لے کر بہادر شاہ ظفر تک مغلیہ حکمرانوں کا صوفی خانقاہوں اور بزرگوں سے تعلق بنا رہا۔
اسی درمیان مختلف تاریخی عمارات تعمیر بھی ہوئیں،جسے دیکھ کر آج بھی لوگ مغلیہ حکمران کو یاد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:خصوصی رپورٹ: غریب نوازؒ کے در پر عاشقان خواجہ کی آنکھیں اشکبار
اسی طرح اجمیر شریف میں ایک عاشق غریب نواز پیرطریقت حاجی عبدالمنان شیخ نے بھی خواجہ غریب نواز کے صاحبزادے حضرت خواجہ فخر الدین چشتی کی درگاہ سرواڑ شریف میں بھی تاریخی تعبیرات کرائی ہے۔
اسے ہمیشہ مغلیہ تعمیرات کی طرح یاد کیا جائےگا۔اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے پیر عبدالمنان شیخ کے ساتھ ایک خاص گفتگو کی ہے۔ یہاں اس گفتگو کا خاص حصہ نقل کیا جاتا ہے۔