اجمیر:ملک کی مختلف ریاستوں کو طوفان بپرجوئے سے شدید نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہے ہے ایسے میں طوفان سے ہم وطنوں کو محفوظ رکھنے کےلئے اجمیر شریف کی درگاہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں یہ خصوصی دعا کا اہتمام درگاہ کے خادم اور زائرین نے مل کر کیا۔ مودی حکومت بپرجوئے طوفان میں شدت کے بعد عوام کے تحفظ کےلئے فکرمند ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومتوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ طوفان کے 15 جون کو 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گجرات سے گوا کی طرف بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
گجرات میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ دریں اثنا اجمیر کی درگاہ پر اس طوفانی آفت سے اہل وطن کی حفاظت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں، یہ خصوصی دعا عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر خادمو اور زائرین نے ادا کی۔ بتادیں کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان گجرات، ممبئی، گوا میں بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔ سمندری طوفان سے محفوظ رہنے کے لیے خواجہ صاحب کے دربار میں دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔