جھنجھنو: جموں و کشمیر کے راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہوئے حولدار ستپال سنگھ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ وہ جموں و کشمیر کے راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ ستپال سنگھ 10 دنوں سے ادھم پور کے آرمی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ Soldier Satpal Singh Dies
جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے حولدار ستپال سنگھ بھی ہلاک ہو گئے۔ حولدار ستپال نے آج صبح ادھم پور ہسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ 10 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ حولدار ستپال سنگھ راجستھان بوہانہ کے قریب جیت پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ حملے میں راجستھان کے ہی مالی گاؤں جھنجھنو کے راجندر پرساد بھانبو پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ دو دیگر زخمی جوانوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حولدار ستپال سنگھ کو سر اور کمر میں گولی لگی تھی۔ Soldier Satpal Singh Dies