اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان کے بی جے پی ارکان اسمبلی گجرات پہنچ رہے ہیں

راجستھان میں بی جے پی کے 6 ارکان اسمبلی گجرات کے پوربندر پہنچے جبکہ 14 اگست کو ریاستی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

Six Rajasthan BJP MLAs reach Gujarat, more likely to follow
راجستھان کے بی جے پی ارکان اسمبلی گجرات پہنچ رہے ہیں

By

Published : Aug 9, 2020, 4:58 PM IST

گجرات کے پوربندر پہنچنے کے بعد ایک رکن اسمبلی نے بتایا کہ مزید بی جے پی ارکان اسمبلی راجستھان سے یہاں پہنچیں گے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نرمل کماوت نے کانگریس حکومت پر حزب اختلاف اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دماغی سکون کےلیے سومناتھ یاترا پر تھے۔

راجستھان کے بی جے پی ارکان اسمبلی گجرات پہنچ رہے ہیں

راجستھان میں کانگریس حکومت کو کو بحران کا سامنا ہے اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے پاس اکثریت کا بھی فقدان ہے۔

نرمل کماوت نے الزام لگایا کہ ایس او جی اور مختلف محکموں کی جانب سے بی جے پی ارکان کو پریشان کرنے اور ان پر ذہبی دباؤ ڈالنے کے مقصد کے تحت چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کےلیے ہم لوگوں نے سومناتھ کے درشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس حکومت کی جانب سے ووٹ کےلیے ڈالے جارہے دباؤ سے بچنے کےلیے یہاں آئے ہیں۔

بی جے پی رکن اسمبلی نے بتایا کہ بی جے پی اعلیٰ قیادت کے فیصلہ کے مطابق کچھ اور ارکان اسمبلی گجرات پہنچنے والے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جئے پور سے گجرات پہنچنے والے بی جے پی کے ارکان اسمبلی میں نرمل کماوت، گوپی چند مینا، جبر سنگھ سنکھلا، دھرمیندر کمار موچی، گوپال لال شرما اور گرودیپ سنگھ شاہپنی شامل ہیں۔

گہلوٹ اور ان کے سابق نائب سچن پائلٹ کے درمیان اختلافات کے بعد ریاست میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details