اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کا مطالبہ

مرکزی حکومت نے لڑکیوں کی شادی کی عمر کو 18 برس سے بڑھاکر 21 برس کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس پر ملاجلاردعمل سامنے آرہا ہے جبکہ ریاست راجستھان میں جئے پور کی خواتین نے تجویز کا استقبال کیا ہے۔

Should minimum age for marriage of girls be raised to 21
لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کا مطالبہ

By

Published : Sep 14, 2020, 3:28 PM IST

جئے پور کی حقوق انسانی کارکن روبی خان نے مودی حکومت کی تجویز پر اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکیوں کی شادی کی عمر میں 3 سال کا اضافہ کیا جاتا ہے تو اس دوران لڑکیوں کو زیادہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا اور وہ زیادہ قابل اور تعلیم یافتہ بنیں گی۔

لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر اس جانب پہل کرتے ہوئے قانون بناتے ہیں تو ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور مرکزی حکومت کے فیصلہ کا استقبال کیا جائے گا۔

روبی خان کا کہنا ہے کہ اکثر لڑکیاں 18 برس کی عمر میں 12 ویں جماعت کرتی ہیں جبکہ اس عمر میں اس کے اوپر شادی جیسی بڑی ذمہ داری کو لاد دیا جاتا ہے جس کے بعد لڑکی چاہتے ہوئے بھی تعلیم کو جاری رکھنے سے قاصر رہتی ہیں جبکہ شادی کی عمر 21 برس کردی جائے تو لڑکی کو مزید 3 برس پڑھائی کےلیے مل جائیں گے اور وہ اعلی تعلیم حاصل کرسکتی ہے۔

صاحبہ خان نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا وہ جلداز جلد لڑکیوں کی شادی کی عمر کو 21 برس کرنے کے سلسلہ میں میں قانون بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شادی کے وقت لڑکی کی عمر 21 سال ہوتو وہ ذہنی اور جسمانی طور پر کافی مضبوط ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details