اردو

urdu

ETV Bharat / state

نگم کی کارروائی کے خلاف سڑک پر اترے دکاندار

ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے رام گنج چوپڑ پر واقع دڑا بازار آج صبح دس بجے سے دوپہر کو ایک بجے تک بند رہے گا۔

نگم کی کارروائی کے خلاف سڑک پر اترے دکاندار

By

Published : Oct 19, 2019, 11:52 AM IST

یہ بازار نگر نگم کی جانب سے کی جا رہی کارروائی کے خلاف بند رہے گا۔ وہی دکاندار صبح کے وقت تو بازار پہنچے لیکن اپنی دوکانوں پر تالے ہی لگائے رکھے اس وجہ سے بازار میں خریداری کرنے کے لیے آئی ہوئی عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

نگم کی کارروائی کے خلاف سڑک پر اترے دکاندار

دراصل اس بازار میں گزشتہ کچھ روز قبل نگر نگم کی جانب سے 15 دوکانوں کو سیل کردیا گیا تھا جس کے بعد دکانداروں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دکانوں کو بند کر دیا تھااور ایک جگہ پر جمع ہوکر نگم کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا اور نعرے بازی کی۔

نگم کی کارروائی کے خلاف سڑک پر اترے دکاندار

دکانداروں کی تنظیم کے اعلی ذمہ داروں کے مطابق 'آج دوپہر کو ایک بجے تک یہ سبھی دکانیں بند رہیں گی۔ آگے کیا کچھ کرنا ہے اس بارے میں تنظیم کے ذمہ دار اور تمام دکاندار دوپہر کو ایک بجے بعد ہی فیصلہ لگے۔'

ذمہ داروں کے مطابق ریاستی وزیر شانتی دھاریوال سے ملاقات بھی کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کی دکانوں کو سیل کرنے کی وجہ سے ایسا کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details