اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: یو اے پی اے کے خلاف سماجی تنظیموں کا مشترکہ احتجاج - جماعت اسلامی ہند

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے البرٹ ہال پر مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے یو اے پی اے (UAPA) قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جے پور: یو اے پی اے کے خلاف سماجی تنظیموں کا مشترکہ احتجاج
جے پور: سماجی تنظیموں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

By

Published : Jul 26, 2021, 2:33 PM IST

Updated : Jul 26, 2021, 3:05 PM IST

اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکموت کے ذریعے لائے گئے یو اے پی قانون کو واپس لیا جائے۔

جے پور: یو اے پی اے کے خلاف سماجی تنظیموں کا مشترکہ احتجاج

وہیں پی یو سی ایل تنظیم کی سیکرٹری کویتا سیریواستو نے کہا کہ آج تو ہم بس مہم کا آغاز کر رہے ہیں اور چھوٹا سا احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

جے پور: سماجی تنظیموں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اٹین سوامی کو انصاف دیا جائے، ملک مخالف قانون اور یو اے پی اے کو ختم کیا جائے، تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

وہیں جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال صدیقی نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں موجودہ حالات ہیں، وہ صحیح نہیں ہیں اور جو بھی مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اس کے خلاف جھوٹے مقدمہ درج کئے جارہ ہیں، بے قصوروں کو جیل میں بند کیا جا رہا ہے اور قانون میں تبدیلیا کی جا رہی ہے جو غلط ہے، اس لئے ہم لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جے پور: سماجی تنظیموں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اگر کوئی غلط فیصلہ لیتی ہے تو اسی طرح سے ہم لوگ مہم کا آغاز کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر: 10 لاکھ رہائشی اور کمرشل لیز جاری کرنے کا اعلان

اس دوران مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران عہدیداران اور دیگر لوگ موجود رہے، یہاں پر کسی طرح سے کوئی ماحول خراب نہ ہوں اس لئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعنات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 26, 2021, 3:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details