ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے شاستری نگر میں گذشتہ دیر شب سات سال کی ایک معصوم بچی کا ریپ کیاگیا اس واقعہ کی خبر ملتے ہی سیکڑوں افراد ضلع اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔
متاثرہ بچی کا علاج جے کے لون اسپتال میں جاری ہے، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے کاؤنٹیہ سرکل پہنچ گئے اور سڑک جام کردیا، اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس نفری تعینات کی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ' ملزم نے پہلے بچی کو گھر سے اغوا کیا اور پھر اسے ایک سنسان جگہ لے گیا اور اس کی جنسی زیادتی کی، تقریباً ایک گھنٹے کے بعد لڑکی کو اس کے گھر کے باہر لہولہان حالت میں پھینک کر فرار ہوگیا۔
اہل خانہ نے بچی کو فوری طور پر کاؤنٹیہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے جے کے لون اسپتال منتقل کردیا۔