سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں راہ نامہ کو لے کر تنازع بڑھ گیا ہے، درگاہ کمیٹی ارادہ رکھتی ہے کہ اب آئندہ خادموں کو درگاہ میں داخلہ کے لیے دیے جانے والے راہ نامہ میں ان کی تصویر شائع کی جائے۔
درگاہ غریب نواز میں راہ نامہ کو لے کر خادموں کا اعتراض کمیٹی کے اس قدم کو خادموں نے ایک سازش قرار دیا ہے تو ساتھ ہی اس منصوبے کے فوائد پر سختی سے اعتراض درج کروایا ہے۔
درگاہ کمیٹی کے ناظم شکیل احمد کے مطابق پولیس میں شکایت کے بعد معلومات ہوئی کی راہ نامہ کا غلط استعمال ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ درگاہ راہ نامہ پر اب ہر ہست باری داران کی تصویر بھی شائع کی جائے گی تاکہ آئندہ اس کے غلط استعمال سے محفوظ رہا جاسکے۔
خادموں کا اعتراض اس بات کو لے کر تھا کہ انہیں کبھی بھی راہ نامہ سے دربار میں داخلہ کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ہے اور اس طرح درگاہ کمیٹی انہیں راہ نامہ جاری کر ایک نیا شگوفہ چھیڑ کر تنازعہ پھیلانا چاہتی ہے۔