سابق انتظامی افسر اور درگاہ ناظم اشفاق حسین اور ماہر تعلیم پروفیسرز اس میں شامل ہوں گے۔ آئندہ کل 14 مارچ بروز اتوار شام 4 بجے خواجہ ماڈل اسکول کے احاطے میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں خصوصی طور پر اشفاق حسین اور پروفیسر این کے بھابارہ خطاب کریں گے۔سیمینار میں تمام کلاس اور عمر کے طلبہ کو مدعو کیا گیا ہے۔
سیمینار میں نوجوانوں کو زندگی میں ان کے مقصد اور اسے حاصل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کیا جائے گا۔حسین نے کہا کہ آج تعلیم کے پھیلاؤ اور فروغ کے ساتھ بچوں کے جذبات کو سمجھ کر ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔