اجمیر: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے 8 ستمبر کو اجمیر شریف درگاہ کے دورے کے پیش نظر تمام تیاریاں جنگی بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔ شیخ حسینہ کا اجمیر کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ 8 ستمبر کو شیخ حسینہ قومی دارالحکومت دہلی سے ہوائی جہاز کے ذریعے جے پور پہنچیں گی اور وہاں سے زمینی راستہ سے اجمیر پہنچیں گی۔ اجمیر کے سرکٹ ہاؤس میں کچھ دیر آرام کے بعد شیخ حسینہ درگاہ شریف خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت کو پہنچیں گی۔ واپسی پر سرکٹ ہاؤس میں مختصر وقفہ کے بعد جے پور کے لیے روانہ ہونگی۔ Bangladesh PM Sheikh Haseena Ajmer Visit
Sheikh Haseena Ajmer Visit: شیخ حسینہ کی اجمیر آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات
شیخ حسینہ زمینی راستہ سے اجمیر شریف پہنچیں گی جہاں وہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی زیارتگاہ پر حاضری دیں گی۔ اس حوالہ سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ Security Beefed up in Ajmer
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا اجمیر کا یہ دورہ تقریباً 4 گھنٹوں کا ہوگا اور اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ زیارت شریف کے دوران درگاہ کو مکمل طور پر خالی کرایا جائے گا اور درگاہ بازار کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ اس دوران کسی کو بھی درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ Security Beefed up in Ajmer Ahead of Sheikh Haseena Dargah visit
اجمیر رینج کے آئی جی روپندر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیخ حسینہ زمینی راستہ سے درگاہ کے ساتھ ساتھ سرکٹ ہاؤس پر قیام کے پروگرام کی وجہ سے رینج اور پولیس ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 1500 مزید پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ہے، جن میں نصف درجن آئی پی ایس رینک کے افسران شامل ہیں۔Sheikh Haseena to visit Ajmer Dargah on 8 Sep