اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستان میں امتحانات کی زور و شور پر

فرسٹ گریڈ لیکچرار کی نوکری کے لیے پہلے مرحلے میں 85400 کینڈیڈز نے امتحان دیا۔

By

Published : Jan 3, 2020, 3:30 PM IST

exam in rajsthan
exam in rajsthan

ریاست راجستھان میں کچھ ہی دنوں میں لیکچرار کے لیے امتحانات ہونے جا رہے ہیں۔ نوکری کی اس دوڑ میں ہزاروں لوگ تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔

آج یعنی 3 جنوری کو پہلے مرحلے میں تقریباً 85400 لوگوں نے امتحانات میں حصہ لیا، یہ امتحانات 13 جنوری تک جاری رہیں گے۔اس درمیان الگ الگ مظامین کے امتحانات ہوں گے۔

لیکچرارز کے امتحانات تین مرحلوں میں ریاست راجستھان میں منعقد ہونگے۔ پہلے مرحلے میں آج دو سبجیکٹ کہ امتحان ہوئے ہیں۔ پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے ساڑھے دس بجے تک رہی جس میں جنرل نولج کا پرچہ دیا گیا اور دوسرا امتحان دوپہر کو دوسری سیفٹ میں ہوا ہے۔وہیں امتحانات میں کافی زیادہ نگرانی الگ الگ ذمہ داروں کی جانب سے رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریاست راجستھان میں لائبریرینز کا امتحان بھی ہوا تھا جس کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی لیک ہو گیا تھا جس کے بعد امتحان کو رد کردیا گیا۔

مزید پڑھیے:- فیض کو نہ پڑھنے پر نقصان آپ کا: عرفان حبیب
مزید پڑھیے:- ہاویری کا ہیرو عبدالقار دھارواڑ
مزید پڑھیے:- سیاست ہر چیز کو فرقہ وارانہ رنگ میں رنگ رہی ہے: منور رانا

جس کے بعد آج کے امتحان میں راجستھان میں اگزمز ہالس میں کافی سختی برتی گئی ہے۔ سینٹر میں پوری چیکنگ کرنے کے بعد ہی تمام لوگوں کو داخل کیا جا رہا ہے اور ان پر نگرانی بھی رکھی جا رہی ہے۔

اس امتحان کے لئے 288 امتحان سینٹر بنائے گئے ہیں۔ وہیں تمام کینڈیڈز پر نگرانی رکھنے اور نقل کو روکنے کے لیے 45 سے زیادہ ٹیم بھی بنائی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details