ریاست راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران آزاد رکن اسمبلی اور کانگریس کے حمایت یافتہ سییم لوڈھا نے کہا ہے کہ' کانگریس کے تقریباً تمام اراکین اسمبلی وزیراعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اراکین اسمبلی کے لاپتہ ہونے کی خبر افواہ ہے۔'
انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 'اشوک گہلوت راجستھان کے وزیر اعلی کی حیثیت سے 5 سال تک لوگوں کی خدمت کریں گے اور ریاست کی ترقی کو مزید آگے بڑھائیں گے۔'
' پانچ اراکین اسمبلی بھی پائلٹ کے ساتھ نہیں' انہوں نے کہا کہ 'پیر کی صبح ساڑھے دس بجے ہونے والی اس میٹنگ میں ایک یا دو رکن اسمبلی کے علاوہ سبھی موجود ہوں گے۔'
اس دوران سچن پائلٹ کے ساتھ 30 ارکان اسمبلی کے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ' 30 کو تو چھوڑ ہی دیں، پانچ اراکین اسمبلی بھی غائب نہیں ہوں گے، اس بارے میں محتاط رہیں۔'
پائلٹ کے کانگریس چھوڑنے کے امکان پر انہوں نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ کانگریس کے تمام رکن اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے سب آئیں گے'۔
سچن پائلٹ سے رابطے کی بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ 'وہ کل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔'
بتادیں کہ پیر کو ساڑھے دس بجے کانگریس قانون ساز پارٹی کی ایک میٹنگ ہے جس میں تمام ممبران اسمبلی کو موجود ہونے کے لئے ایک وہپ جاری کیا گیا ہے۔ راجستھان کانگریس کے انچارج اویناش پانڈے نے دیر رات پریس کانفرنس میں اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔