اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں 'آئین بچاؤ ملک بچاؤ' یاترا - خواجہ غریب نواز سے ملک کی سلامتی کی دعا

سنہ 2014 سے شروع ہونے والی 'آئین بچاؤ ملک بچاؤ رتھ یاترا' اجمیر شریف پہنچی 'جہاں لوگوں نے ان کا استقبال کیا، اور خواجہ غریب نواز سے ملک کی سلامتی کی دعا کی۔

اجمیر میں آئین بچاؤ، ملک بچاؤ، یاترا
اجمیر میں آئین بچاؤ، ملک بچاؤ، یاترا

By

Published : Feb 20, 2020, 6:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:38 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں سنہ 2014 سے شروع ہوئی آئین بچاؤ ملک بچاؤ رتھ یاترا اجمیر شریف پہنچی، جہاں شہریوں نے اس یاترا کا استقبال کیا۔

اجمیر میں آئین بچاؤ، ملک بچاؤ، یاترا

رتھ یاترا کے ایڈمن بھارتیے کی صدارت میں تمام ارکان نے درگاہ میں بھی حاضری دی اور خواجہ غریب نواز سے ملک کو سلامت رکھنے کی دعا مانگی۔

اجمیر شریف پہنچ کر یاترا کے تمام اراکین نے درگاہ بازار میں ملک کا آئین دکھاتے ہوئے عوام کو بیدار کیا، اور اپیل کی کہ درگاہ کے نظام گیٹ پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نعرے لگاتے ہوئے ترنگے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد یاترا کے سب اراکین نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی اور ملک کے آئین کو محفوظ رکھنے کی دعا مانگی۔

ایڈمن بھارتیے نے کہا کی خواجہ صاحب کے دربار میں سب کی مراد پوری ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج رتھ یاترا کے ساتھ وہ بھی منت مراد لائے ہیں۔

ایڈمین بھارتیے صدر 'ویژن آف باباصاحب ویلفیئر ایسوسی ایشن' بھارت عوام میں ملک کے آئین پر خاص توجہ دینے کے لیے کہا، انہوں نے کہا کہ حکومت ہند سے مطالبہ ہے کہ وہ گورنمنٹ اسکولز میں درجہ پانچ سے بارہویں جماعت تک بھارتی آئین کو کورس میں شامل کیا جائے۔

اجمیر درگاہ میں حاضری دینے پہنچے آئین بچاؤ ملک بچاؤ رتھ یاترا کے ساتھ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے، ان سب کو درگاہ میں زیارت خادم سید شاکر علی چشتی نے کرائی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:38 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details