اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، سبھی مقامات کو کیا جارہا ہے سینیٹائز - سبھی مقامات کو کیا جارہا ہے سینیٹائز

ای ٹی وی بھارت کی خبر نشر ہونے کے بعد جئے پور انتظامیہ حرکت میں جس کے بعد شہر کے باقی رہ گئے تمام مقامات کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

By

Published : Apr 10, 2020, 4:23 PM IST

راجستھان میں ان دنوں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، ایسے میں ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام مقامات کو سینٹائز کیا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

وہیں جے پور کے چند علاقے ایسے بھی تھے جہاں پر ابھی تک میونسپل و دیگر ملازم نہیں پہنچے تھے اور یہاں پر سینٹایزیشن کا عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

ایسے میں ای ٹی وی بھارت کی جانب سے اس معاملے کو خاص طور پر اٹھایا گیا اور اس کے بعد ایک بار پھر ای ٹی وی بھارت کی خبر پر مہر لگ چکی ہے۔

ان علاقوں میں سینٹائز کی پریشانی کو لے کر خبر شائع ہونے کے بعد جتنے بھی علاقوں میں سینٹائز کرنے والے ملازم نہیں پہنچے تھے اب وہاں پر یہ ملازم پہنچ رہے ہیں اور ان علاقوں میں واقع مندر مسجد کے علاوہ دیگر مقامات کو بھی سینیٹائز کیا جارہا ہے۔

سرکاری ملازم گنپت کا کہنا ہے جئے پور کے بینیوال کانٹا، کرشنا کالونی، محمد پورہ علاقوں کو سینیٹائز کرنا باقی تھا اس لیے اطلاع ملنے پر سرکاری ملازمین یہاں پہنچے اور سینیٹائز کیا اور اب دوسری بار پورے علاقے کو سینٹائز کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details