اردو

urdu

ETV Bharat / state

Misuse of Salman Chishti Image in Media: سلمان چشتی نے میڈیا میں اپنی تصویر کی غلط تشہیر پر اعتراض کیا

خواجہ معین الدین چستیؒ کے درگاہ کے خادم حاجی سید سلمان چشتی نے میڈیا میں غلط طریقے سے چلائی جا رہی ان کی تصویر پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور ایک پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا ایڈیٹرز سے وضاحت طلب کی ہے۔ Misuse of Salman Chishti Image in Media

سلمان چشتی نے میڈیا میں اپنی تصویر کی غلط تشہیر پر اعتراض کیا
سلمان چشتی نے میڈیا میں اپنی تصویر کی غلط تشہیر پر اعتراض کیا

By

Published : Jul 7, 2022, 10:45 PM IST

Updated : Jul 7, 2022, 10:52 PM IST

اجمیر: راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چستیؒ کے درگاہ کے خادم حاجی سید سلمان چشتی نے میڈیا میں غلط طریقے سے چلائی جارہی اپنی تصویر پر سخت اعتراض کیا اور ایک پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا ایڈیٹرز سے وضاحت طلب کی۔ Misuse of Salman Chishti Image in Media

سلمان چشتی نے بتایا کہ پبلک ڈومین ویب سائڈز، سوشل میڈیا پر ان کے نام اور تصویر کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیاسی پارٹی کی معطل ترجمان نوپور شرما سے متعلق ایک انتہائی حساس معاملے پر متنازع اور اشتعال انگیز بیانات ان کی تصویر کے ساتھ گردش کر رہے ہیں۔

حاجی سلمان چشتی کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے نوپور شرما کو دھمکیاں دینے والے شخص کا نام بھی سلمان چشتی ہے، جب کہ وہ درگاہ تھانے کا مجرم اور ہسٹری شیٹر ہے۔ Misuse of Salman Chishti Image in Media:
ویڈیو

مزید پڑھیں:

حاجی سلمان چشتی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے واضح کیا کہ ان کا مذکورہ پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے کچھ حلقوں نے چشتی فاؤنڈیشن کے حاجی سید سلمان چشتی کی تصاویر بغیر تصدیق کے استعمال کیا ہے جو سراسر غلط ہے۔

Last Updated : Jul 7, 2022, 10:52 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details