اطلاعات کے مطابق تمام سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے اور سڑک کی تعمیر کے لیے جن چیزوں کا استعمال ہوتا ہے (جن میں ریت اور پتھر شامل ہیں) وہ تمام چیزیں پانی کے ساتھ میں سڑکوں پر جمع ہو رہی ہیں۔
بارش کے بعد جے پور کی سڑکوں کی حالت خراب - انسانی حقوق
بھارتی ریاست راجستھان میں گزشتہ کئی روز سے بارش کا قہر مسلسل جاری ہے، مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے جہاں ایک جانب عوام کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو رہا ہے تو وہیں دوسری جانب بارش کے پانی کی وجہ سے جو دارالحکومت جے پور کی سڑکیں ہیں وہ بھی کافی زیادہ خستہ نظر آ رہی ہیں۔
جے پور کی زیادہ تر سڑکیں بارش کے پانی کی وجہ سے ٹوٹ رہی ہیں، خستہ حال سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی زیادہ دقتوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، روزانہ گاڑیوں سے حادثے بھی ہو رہے ہیں اور جو لوگ پیدل سفر کرتے ہیں ان تمام لوگوں کے کپڑے بھی خراب ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، انسانی حقوق کے کارکن روبی خان نے انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے قہر کی وجہ سے جو دارالحکومت جے پور کی سڑکیں خستہ حال ہو رہی ہیں، اس جانب توجہ دی جائے تاکہ عوام کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت جے پور میں گزشتہ روز بارش کے قہر کی وجہ سے کافی زیادہ نقصان عام لوگوں کو ہوا تھا۔