اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - لاش کو مہاجن کے سرکاری ہسپتال لایا گیا

ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں قومی شاہراہ نمبر 62 پر موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

By

Published : Sep 3, 2019, 12:17 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:45 AM IST

پولیس کے مطابق ضلع کے مہاجن قصبے کے نزدیک پیر کی رات ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے وقت موٹرسائیکل سامنے سے آنے والی ایک کار سے ٹکراگئی۔کار کی ٹکر لگنےسے موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص اچھل کر ٹرالی میں جاگرا۔

ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو اس کا پتہ ہی نہیں چلا ۔ تقریباً 18کلومیٹر دور ٹول ناکے پر جب ڈرائیور ٹول کی پرچی کٹوانے لگا،تب ناکے کے ملازمین کی نظر پڑنے پر اس کا پتہ چلا لیکن تب تک نوجوان دم توڑ چکا تھا۔

بعد میں لاش کو مہاجن کے سرکاری ہسپتال لایا گیا۔موٹرسائیکل پر سوار دوسرے شخص نے بیکانیر کے پی بی ایم ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔

حادثے میں کار میں سوار ایک شخص بھی زخمی ہوگیا،جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد بال بال بچ گئے۔

مہاجن تھانہ انچارج ایشور سنگھ نے بتایا کہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے نیشنل ہائی وے پرمہاجن سے ارجن سر کی طرف تقریباً دو کلومیٹر دور بجلی گھر کے پاس ہوئے اس حادثے میں مہاجن کے رہنے والے جوراورسنگھ بھاٹ(23)اور اس کے دوست کالورام نائک(25)کی موت ہوگئی اور کار میں سوار بیانیر کا رہنے والا امت زخمی ہوگیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details