انتظامیہ کے اس عمل کے سبب تعزیہ دار کہیں نہ کہیں مایوس ضرور نظر آ رہے ہیں۔ یہ انعام تعزیہ میں اچھی سجاوٹ کرنے والے لوگوں کو شانتی سوسائٹی یا حکومت کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔
تعزیہ داروں کے مطابق پہلے جب بھی انعام دینے کا اعلان کیا جاتا تھا تو انعام ضرور دیئے جاتے تھے لیکن اب انعام دینے کی رسم میں بھی کافی تاخیر کی جاتی ہے اس کے پیچھے آخر وجہ کیا ہے اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔
انعامات تقسیم کرنے کی عملی رسم ادا نہیں کی جارہی تعزیہ کمیٹی کے سیکریٹری مرزا اشفاق حسین نے بتایا کہ گزشتہ تین، چار برسوں میں تعزیہ بنانے والوں کو کوئی بھی انعام نہیں دیا گیا حالانکہ انھیں انعام دینے کا اعلان ضرور کیا جاتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انعامات کے درجات میں تقسیم تو کردیا جارہا ہے لیکن انعامات تقسیم کرنے کی عملی رسم ادا نہیں کی جارہی، پہلے دیوالی پر سجاوٹ کرنے والے اور محرم پر تعزیہ داروں دونوں کو انعام دیے جاتے تھے۔