راجستھان میں ہونے والے 'ریٹ' امتحان میں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ امتحان میں برقع پہننے کی وجہ سے ایک مسلم طالبہ کو امتحان نہیں دینے دیا گیا۔
راجستھان کے کوٹا ضلع میں منعقدہ ریٹ امتحان کے ایک سینٹر پر برقع پہن کر امتحان دینے کے لیے پہنچی ایک مسلم طالبہ سے سینٹر کے ذمہ داران نے برقع اتارنے کیلئے کہا۔ لیکن جب طالبہ نے برقع نہی اتارا تو تفتیش کے بعد پہلے طالبہ کو امتحان میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی، لیکن کچھ ہی دیر بعد اس طالبہ کو دوبارہ نکال دیا گیا۔