اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: رمضان المبارک کا چاند نظر آیا - جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی

راجستھان سمیت ملک کے متعدد شہروں میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا جس کے بعد کل (14 اپریل) کو پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند
رمضان المبارک کا چاند

By

Published : Apr 13, 2021, 9:12 PM IST

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے جے پور میں عوام کا ہجوم مکانوں کی چھتوں پر نظر آیا۔

جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی

چاند کا دیدار کرنے کے بعد میں عالمی وبا کورونا وبا کے خاتمے کی دعائیں بھی کی گئیں، وہیں مقدس ماہ کے تعلق سے جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے مسلم عوام سے اپیل کی کہ تمام لوگ ماہ رمضان میں بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور اس وائرس کے خاتمے کی دعا کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں ہی عبادت کریں چونکہ جامع مسجد شہر قلب میں واقع ہے اور اس علاقے میں رات کا کرفیو ہے۔ سبھی لوگوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں ہی نماز ادا کریں اور اس دوران بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details