اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajasthan Waqf Board راجستھان وقف بورڈ نے اجمیر کی دکانوں کے کرائے میں اضافہ کیا

دارالحکومت جے پور کے جوتی نگر علاقے میں واقع راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر میں اجمیر ضلع کی وقف جائیداد کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ Rajasthan Waqf Board

وقف بورڈ نے اجمیر کی دکانوں کے کرائے میں اضافہ کیا
وقف بورڈ نے اجمیر کی دکانوں کے کرائے میں اضافہ کیا

By

Published : Nov 16, 2022, 1:19 PM IST

جے پور:راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جوتی نگر علاقے میں واقع راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر میں اجمیر ضلع کی وقف جائیداد کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکڑ خانو خان بودھوالی کی قیادت میں یہ میٹینگ ہوئی۔ اس بڑی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ وقف بورڈ کی جانب سے لئے گئے فیصلے کے مطابق دکانوں کا کرایہ کافی کم مل رہا تھا، اس لیے ان کے کرائے میں اضافہ کیا گیا۔ میٹنگ میں بورڈ کو کل آٹھ لاکھ روپے کا عطیہ بھی ملا وہیں اس میٹینگ میں وقف بورڈ کے رکن محمد یوسف، شبیر خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ Rajasthan Waqf Board Increase Rent Of Shops In Ajmer

راجستھان وقف بورڈ نے اجمیر کی دکانوں کے کرائے میں اضافہ کیا

یہ بھی پڑھیں:Legal Services Week اجمیر میں لیگل سروسز ویک کا اہتمام

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے بتایا کہ آج کی میٹنگ میں اجمیر کے کریہ داروں کو نوٹس دے کر بلایا گیا تھا، جن جن لوگوں کو نوٹس دیا گیا تھا وہ تمام لوگ حاضر ہوئے۔ ہم لوگوں کو سب سے زیادہ خوشی ہے کہ سبھی لوگوں نے وقف بورڈ کی بات مانتے ہوئے اپنی اپنی دکانوں کے کرائے میں اضافہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرایہ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے وقف بورڈ کو کافی انکم ہوئی ہے۔ Rajasthan Waqf Board Increase Rent Of Shops In Ajmer

ABOUT THE AUTHOR

...view details