راجستھان اردو اساتذہ تنظیم سمیت دیگر تنظیموں نے راجستھان کی گہلوت حکومت کو بجٹ میں اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مختلف تنظیموں کے کارکنان نے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عیدگاہ علاقہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا پتلہ نظر آتش کیا اور راجستھان حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کی قیادت میں ہوا۔ اس دوران مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران عہدیداران اور علاقے کے باشندے موجود رہے۔