اسلامی سال کے پہلے ماہ کی بارہ تاریخ کو ادا کی جانے والی تیجے کی روایت اتوار کے روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور سمیت پوری ریاست میں ادا کی گئی۔ اس روایت کو ادا کرنے کے لیے خواتین جے پور کی کربلا درگاہ پہنچیں۔
لیکن اس مرتبہ بھی کورونا وبا کے قہر کی وجہ سے کسی بھی خاتون کو کربلا کی درگاہ میں داخلہ نہیں دیا گیا۔ جو خواتین یہاں پر روایت ادا کرنے کے لیے پہنچیں، انھیں پولیس نے واپس روانہ کیا۔
راجستھان: تیجے کی روایت ادا کی گئی یہ بھی پڑھیں:جے پور: مسلم طلبہ میں ہنر کی کمی نہیں انہیں بس حوصلوں کی ضرورت ہے
درگاہ میں یہ روایت اجتماعی طور پر ادا نہیں کرتے ہوئے چند افراد کی موجودگی میں ادا کی گئی۔ وہیں اس بڑی روایت کے مدنظر کربلا کی درگاہ کو پوری طرح سے سیل کردیا گیا۔ بیریکٹ لگاکر تمام راستوں کو بند کردیا گیا۔ پولیس کے جوان تعینات کردیئے گئے۔ پولیس محکمے کے تمام اعلیٰ افسران نے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ وہیں سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، عہدیداران سمیت دیگر کارکنوں پولیس کے ساتھ مل کر بہتر انتظامات کیے۔
مقامی رہنما عبدالغفار خان نے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے ہم لوگوں کو گائڈ لائن ملی ہے۔ اسی گائڈ لائن کے مطابق ہم لوگ یہ روایت مکمل کررہے ہیں۔ زیادہ لوگوں کو یہاں آنے نہیں دیا جارہا ہے۔'