اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج - ابراہیم

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی یونیورسٹی میں آج  ماب لنچنگ کےخلاف احتجاج کیا گیا۔

ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 1, 2019, 3:27 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 4:22 PM IST

بھارت میں مسلسل ماب لنچنگ کے نام پر ایک خاص طبقے کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج
یہ احتجاج اسٹوڈنٹ لیڈر ابراہیم ناگوری کی صدارت میں کیا گیا۔

یونیورسٹی کے طلبا نے مطالبہ کیا: 'بے گناہوں کا قتل جب تک روکا نہیں جاتا، اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے'۔

ان طلبا کے ہاتھ تختیاں تھیں۔ ان میں لکھا ہوا تھا کہ قصورواروں کو سزا دو۔'

یونیورسٹی طلبا کے مطابق گلی، محلوں میں ہونے والے احتجاج کو میڈیا ہائی لائٹ نہیں کرتا اور جو مطالبہ ہوتا ہے وہ ذمہ داروں تک نہیں پہنچ پاتی۔

طلبا رہنما ابراہیم ناگوری نے بتایا کہ ملک میں جس طرح سے دلتوں اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ نہایت افسوسناک ہے۔

ناگوری کا کہنا ہے کہ بھارت کی آزادی کے وقت مسلمانوں نے بھی کافی زیادہ تعاون کیا تھا، 'ہمارے پاس پاکستان جانے کا آپشن بھی تھا، لیکن ہم نے بھارت کو اختیار کیا۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details