اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: پیرا ٹیچرز کا اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا

اراکین اسمبلی کے گھروں کے باہر دھرنے کے مدنظر تمام جگہوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے.

پیرا ٹیچر کا اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا
پیرا ٹیچر کا اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا

By

Published : Nov 8, 2021, 10:32 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمیوں کی جانب سے مہا پڑاو ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد یہ تمام لوگ اب راجستھان کے تمام 200 اراکین اسمبلی کے گھروں کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔

پیرا ٹیچر کا اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا

اراکین اسمبلی کے گھروں کے باہر دھرنے کے مدنظر تمام جگہوں پر پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے، وہی راجستھان کے کئی مقامات پر ضلع کانگریس دفتر کے باہر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور: بائیس جوڑوں نے اجتماعی نکاح کے ذریعہ نئی زندگی کا کیا آغاز

اس پورے معاملے کو لے کر سنیکت مورچہ سمیتی کے سربراہ شمشیر بھالو خان کا کہنا ہے کے 1 نومبر سے چھ نومبر کو دارالحکومت جے پور میں مہاپڑاوکے بعد میں 'ہم لوگوں کا آگے کا پروگرام تمام اراکین اسمبلی کے مکانوں کے باہر دھرنا دینا تھا جس کے بعد ابھی تک ہم لوگ تمام اراکین اسمبلی کے مکانوں کے باہر دھرنا دے چکے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ راجستھان حکومت کو وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر ہم لوگوں کے مطالبہ پر جلد سے جلد توجہ نہی دی گئی تو ہم لوگ حکومت کے خلاف بڑا مورچہ کھولیں گے، اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details