مختلف مقامات پر میونسپل صفائی ملازموں کی طرح اپنے کام کو انجام دے کر گہلوت حکومت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پیرا ٹیچرز کا پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ، متعلقہ ویڈیو حکومت راجستھان میں 22 جولائی سے اپنے مطالبات کے ساتھ زمینی لڑائی لڑنے پر مجبور ہوئے مدرسہ پیرا ٹیچرز کا سخت مظاہرہ مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہے۔
صوبے کے کئی شہروں میں یہ پیرا ٹیچرز اپنے۔ اپنے انداز میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔
راجستھان کی سڑکوں پر جھاڑو لگاتے یہ کوئی میونسیپل صفائی ملازم نہیں، بلکہ ملک کے طالب علم کا مستقبل کو روشن کرنے والے پیرا ٹیچرز ہیں۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ گہلوت حکومت نے اگر جلد از جلد ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو 29 جولائی کو ریاست کے تمام پیرا ٹیچرز جےپور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
ہاتھوں میں قلم کی جگہ جھاڑو اور مطالبے کی تختیاں لیے پیرا ٹیچرز کی یہ تحریک کب ختم ہوگی یہ تو معلوم نہیں، لیکن اتنا ضرور ہے کی راجستھان کے لاکھوں طلبا مدرسوں میں تالابندی سے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں، ایسے میں حکومت کو اپنا سخت رویہ بدل کر ان کے مطالبات پر توجہ دینا ہوگا۔