اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں پنچایت انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع

ریاست راجستھان میں عالمی وباء کورونا کے دوران پنچایت انتخاب مکمل ہو رہے ہیں، ان پنچایت انتخابات میں گاؤں کی عوام اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ریاست کے مختلف مقامات پر یہ انتخاب پرامن طریقے سے منعقد کیے گئے۔

راجستھان میں پنچایت انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع
راجستھان میں پنچایت انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع

By

Published : Oct 3, 2020, 4:31 PM IST

راجستھان میں آج سنیچر کے روز صبح ساڑھے سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام کو ساڑھے پانچ بجے تک مسلسل جاری رہے گی، گاؤں کی حکومت بننے کے لیے گاؤں کی عوام میں کافی زیادہ جوش اور جذبہ نظر آرہا ہے، صبح سے ہی جین پولنگ بوتھ پر انتخاب ہو رہے ہیں وہاں پر عوام کا ہجوم نظر آرہا ہے، سماجی دوری کے ساتھ عوام اپنا ووٹ دے رہے ہیں۔

پولینگ بوتھ کے اندر تمام کاغذات چیک کرنے کے بعد ہی ووٹ ڈالنے کے لیے آگے روانہ کیا جارہا ہے، وہیں گاؤں کی خواتین میں بھی ان پنچایت انتخاب کو لے کر الگ ہی جوش نظر آرہا ہے، انتخابات کے مدنظر تمام پولنگ بوتھ پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں، فی لحال ریاست کے جن جن علاقوں میں یہ انتخاب ہو رہے ہیں وہاں پر کسی طرح کی کوئی لڑائی جھگڑے کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

راجستھان میں پنچایت انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع

کرولی کے جونل مجسٹریٹ بھجن لال شرما نے بتایا کہ ضلع میں امن و امان کے ساتھ انتخابات مکمل ہو رہے ہیں، یہاں پر کیے گئے پولیس انتظامات بھی کافی زیادہ سخت ہیں۔ کورونا کے دوران سماجی دوری کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details