اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ہوگی ووٹنگ - اجمیر میونسپل کارپوریشن

راجستھان میں بلدیاتی انتخاب 2021 کے تحت ضلع اجمیر میں اجمیر میونسپل کارپوریشن سمیت پانچ بلدیات میں کل ووٹنگ ہوگی جس میں ضلع کے کل پانچ لاکھ 79 ہزار رائے دہنگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کے لیے آٹھ بجے سے شام کو پانچ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

راجستھان میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کل
راجستھان میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کل

By

Published : Jan 27, 2021, 11:02 PM IST

انتخاب میں 30 لاکھ 28 ہزار 544 ووٹرس اپنی امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ راجستھان کے ایک نگر نگم، نو نگر پریشد اور 80 نگرپالیکا کے کل 3035 وارڈ کے لیے یہ انتخاب ہونے ہیں۔

وہیں، ان انتخابات میں 9930 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے مدنظر راجستھان پولیس اور انتظامیہ کافی مستعد نظر آرہی ہے۔ انتخابات کے نتائج 31 جنوری کو جاری ہوں گے۔

راجستھان کے اجمیر، بانسواڑا، بیکا نیر، بھیلواڈا، بوندی، پر تاپگٹھ، چتوڑگڑھ، چورو، ڈونگر پور، ہنومان گڈھ، جیسلمیر جالور ،جھالاواڑ، جھنجھنو، ناگور، پالی، راجسمند، سیکر، ٹونک اور ادیپور کے 90 شہروں میں ووٹنگ ہونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details