جے پور:یہ میٹنگ راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی قیادت میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں راجستھان کی جن جن کمیٹیوں کے خلاف شکایت راجستھان مسلم وقف بورڈ کو ملی تھی۔ ان سو سے زیادہ کمیٹیوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ میٹنگ صبح گیارہ بجے شروع ہوئی تھی جو شام کو پانچ بجے جاری رہی۔
اس میٹنگ میں راجستھان مسلم وقف بورڈ رکن رفیق خان، محمد یوسف، شبیر احمد، اسلم سیر خان، سید شاہد علی نقوی، رانا جیدی، ریسما خان، راجستھان مسلم وقف بورڈ کی ای ئو سنا صدیقی سمیت دیگر لوگ شامل ہوئے۔ بورڈ کی اہم میٹنگ میں کئی اہم فیصلے بھی لے گئے۔
راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاخٹر خانو خان بودھوالی نے بتایا کہ آج جو میٹنگ ہوئی ہے اس میں اہم فیصلے بھی بورڈ اراکین کی جانب سے لئے گئے ہیں۔