بھارتی ریاست راجستھان میں ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ شب 38 راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس (آر اے ایس) افسران کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اس تبادلہ فہرست میں ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کا اثر نظر آیا ہے۔
اس فہرست میں حال ہی میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے سی ای او سبھاش چندر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر اقیل خان کو راجستھان مسلم وقف بورڈ کا سی ای او بنایا گیا ہے۔
راجستھان: مسلم وقف بورڈ کے سی ای او کا تبادلہ واضح رہے کہ 3 روز قبل راجستھان حکومت کی جانب سے آر اے ایس افسروں کی تبادلہ فہرست جاری کی گئی تھی اس فہرست میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کا سی ای او کے طور پر سبھاش چندر کو بنایا گیا تھا لیکن وقف بورڈ قانون کے مطابق مسلم افسر کو ہی راجستھان مسلم وقف بورڈ کا سی ای او بنایا جا سکتا ہے۔
Rajasthan Muslim Waqf Board CEO transferred یہ بھی پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، وقف بورڈ نے لودھی مسجد کی جانچ کرائی
جس کے بعد ای ٹی وی بھارت کی جانب سے اس خبر کو شائع کیا گیا اور جب آر اے ایس کی تبادلہ فہریست جاری کی گئی تو اس میں وقف بورڈ کا سی ای او کو بدل دیا گیا۔