اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان :اقلیتی وزیر نے اہم موضوع پر کی میٹنگ

جئے پور میں راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد نے ریاست میں 18 جنوری سے کھلنے والے اسکول اور کالج کے حوالے سے اقلیتی محکمے اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔اس میٹنگ میں اقلیتی طلبا و طلبہ سے لے کر حج 2021 کے لیے بات چیت کی گئی۔

اقلیتی وزیر نے اہم موضوع پر کی میٹنگ
اقلیتی وزیر نے اہم موضوع پر کی میٹنگ

By

Published : Jan 16, 2021, 10:34 AM IST

ریاست راجستھان میں 18 جنوری سے کھلنے والے اسکول اور کالج کے حوالے سے جمعہ کے روز راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد نے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اقلیتی محکمے اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

اقلیتی وزیر صالح محمد کی رہائش گاہ پر ہوئی اس اہم میٹنگ کے حوالے سے اقلیتی وزیر کے دفتر سے ایک پریس نوٹ جاری کی گئی ہے۔اس پریس نوٹ کے مطابق میٹنگ میں اقلیتی وزیر نے راجستھان حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کا مکمل طور پر خیال رکھتےہوئے اقلیتی طلبہ و طالباء کے ہوسٹل کھولنے کی بات کہی ہے۔وہیں راجستھان کے مدارس میں بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر کے درس سوفٹ وئیر کو جلد سے جلد پوری طرح سے اپڈیٹ کرنے کے بھی ہدایت جاری کیے گئے ہیں۔

اتنا ہی نہیں حج 2021 کو لے کر اقلیتی وزیر صالح محمد کی جانب سے مرکزی حج کمیٹی کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے، اس خط میں مرکزی کمیٹی سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے جو حج کے لیے فلائٹ جاتی ہے، ان کو دوبارہ سے شروع کیا جائے تاکہ یہاں کے عازمین حج کو کسی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

وہیں اقلیتی وزیر کی رہائش گاہ پر ہوئی اس اہم میٹنگ میں اقلیتی محکموں سے تعلق رکھنے والے تمام افسران اور راجستھان مدرسہ بورڈ کے تمام افسران موجود رہے۔





ABOUT THE AUTHOR

...view details