اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: رکن اسمبلی رفیق خان کا وزیر تعلیم کو خط

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ راجستھان کے کئی اسکولوں سے جہاں اردو کے بچے بڑی تعداد میں موجود ہیں، وہاں سے اردو کے اساتذہ کو ہٹایا جا رہا ہے اور ان کا تقرر دوسری جگہوں پر کیا جا رہا ہے۔

رکن اسمبلی رفیق خان کا وزیر تعلیم کو خط
رکن اسمبلی رفیق خان کا وزیر تعلیم کو خط

By

Published : Sep 17, 2021, 4:09 PM IST

ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں آج 17 ستمبر کو اردو لیول ٹو کو لے کر کونسل ہونی ہے۔

اس سلسلے میں جے پور کے آدرس نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان نے راجستھان حکومت میں وزیرتعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو ایک خط لکھا ہے۔

رکن اسمبلی رفیق خان کا وزیر تعلیم کو خط

اس خط کے ذریعے رکن اسمبلی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آج 17 ستمبر کو جو کونسل لیول ٹو کےسلسلے میں ہورہی ہے اس کو روکا جائے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو اردو کے کئی بچوں کا مستقبل خراب ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے پور: دارالحکومت ہونے کے باوجود سڑکوں کی حالت خراب

انہوں نے اپنے خط میں اپنی اسمبلی حلقے سمیت جے پور کے کئی اسکولوں کا حوالہ دیا ہے جس میں اردو کے بچے کافی زیادہ ہیں لیکن وہاں سے اردو کے اساتذہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اور دوسری جگہ پر اردو کے اساتذہ کو مقررکیا جارہا ہے۔

رکن اسمبلی رفیق خان کا وزیر تعلیم کو خط

انہوں نے خط کے ذریعہ وزیر تعلیم گویند سنگھ اور تعلیم محکمے کے افسران کو اس جانب جلد سے جلد توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details