اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں ہنر ہاٹ میلہ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مرکزی حکومت کی جانب سے ہنر ہاٹ میلے کا اہتمام کیا گیا۔

جے پور میں ہنر ہاٹ میلا

By

Published : Aug 26, 2019, 5:22 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:26 AM IST

یہ میلہ یکم ستمبر تک جے پور میں واقع جواہر کلا کیندر میں جاری رہے گا۔ اس میلے کو خاص نام 'مہارا ہنر ہاٹ' دیا گیا ہے۔ میلے میں بھارت کے الگ الگ کونے سے دکاندار پہنچے ہیں۔ میلے میں کی گئی خوبصورت سجاوٹ اپنے آپ میں ہی الگ سا ماحول پیش کر رہی ہے۔

جے پور میں ہنر ہاٹ میلا

میلے میں ہاتھ سے بنی ہوئی ہر چیز نظر آرہی ہے جس میں مشینوں کا استعمال بالکل بھی نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں پر راجستھان کی ثقافت بھی نظر آ رہی ہے۔ میلے میں داخلہ صبح 11 بجے سے رات کو 10 بجے تک مفت رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز میلے کی افتتاح کرنے کے لیے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی جے پور آنے والے تھے لیکن سابق وزیر کا انتقال ہو جانے کی وجہ سے افتتاح بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا۔

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ 'میلے میں بہت زیادہ مزہ آ رہا ہے۔ لوگوں سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ یہاں آئیں اور سامان خرید کر جائیں۔'

میلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقے کے لیے الگ الگ اسکمیز چلائی جا رہی ہیں۔

اخلاق خان نامی دکاندار کا کہنا ہے کہ 'یہاں پر ریسپانس کافی اچھا مل رہا ہے۔'

Last Updated : Sep 28, 2019, 8:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details