جے پور:راجستھان کے مدرسوں میں مختلف مضامین کی تعلیم دینے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچروں نے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کیا۔Madrasa Para Teachers Strike in Jaipur
مدرسہ پیرا ٹیچر کافی لمبے عرصے سے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن راجستھان حکومت ان کے مطالبے کو مناننے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہی ہے۔ اس لیے ان تمام مدرسہ پیرا ٹریچر کی طرف سے بڑا فیصلہ لیا گیا۔ یہ تمام لوگ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
مدرسہ ٹیچرز تنظیم کے سربراہ کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ملازمت کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن جس طرح ابھی حال ہی میں بجٹ جاری کیا گیا۔ اس بجٹ میں ان لوگوں کو مستقل نہیں کیا گیا۔