اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مساجد میں تین افراد کو اعتکاف کی اجازت دی جائے'

راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے اور ساتھ ہی یہاں دفعہ 144 بھی نافذ ہے، مختلف مقامات پر کرفیو بھی لگایا گیا ہے، ایسے میں تقریباً سبھی مساجد کے باہر تالے لگے ہوئے ہیں۔

By

Published : May 14, 2020, 11:34 AM IST

image
image

جماعت اسلامی ہند راجستھان کی جانب سے ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آخری عشرے میں اعتکاف جیسی عظیم عبادت کے لیے ہر مسجد میں قیام کے لیے کم از کم تین افراد کو اجازت دی جائے جس سے اس اعتکاف کا ثواب لوگوں کو مل سکے۔

جماعت اسلامی ہند کے ریاستی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال صدیقی

جماعت اسلامی ہند کے ریاستی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال صدیقی کا کہنا ہے کہ 'ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی ہماری اس جائز بات کی جانب توجہ دی جائے گی اور جو لوگ دور دراز سے مساجد میں اعتکاف کے لیے آرہے ہیں انہیں کسی طرح سے کوئی بھی پریشانی نہ ہونے دی جائے گی، اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے کم سے کم تین لوگوں کو باقاعدہ اجازت دی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اعتکاف میں مساجد میں بیٹھ رہے ہیں ان سے سوشل ڈسٹنس کا وعدہ لیا جائے کیونکہ کورونا وائرس جیسی وبا سے صوبہ کو نجات کے لیے سوشل ڈسٹنس اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے ہمیں عبادت کے ساتھ ساتھ اس وبا سے بچنے کے لیے بھی مکمل عمل کرنا ہوگا۔

اب دیکھنے والی بات ہوگی کیا ریاستی حکومت اور انتظامیہ پولیس اس مطالبہ کی جانب توجہ دیتی ہے یا نہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details