یہ ایف آئی آر اس کے شوہر کی جانب سے تین طلاق دینے پر درج کروائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جےپور شہر کی رہنے والی خواتین عزرا نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر دی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کو غصے میں آکر طلاق طلاق کہتے ہوئے تین طلاق دے دیا۔
تین طلاق پر ایف آئی آر، متعلقہ ویڈیو خواتین نے ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کا نکاح چار فروری 2018 کو جے پور کے رہنے والے کامران سے ہوا تھا۔
خواتین نے ایف آئی آر میں بتایا کہ اس کے سسرال کے لوگ اس کو جہیز کے لئے پریشان کرتے ہیں۔
یہ کیس پہلے بھرم پوری تھانے میں درج کروایا گیا تھا، وہاں سے یہ کیس خاتون پولیس اسٹیشن کو بھیجا گیا۔ جہاں پر خاتون پولیس انچارج راج بالا اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہیں۔ معاملہ دو دن پرانا بتایا جارہا ہے۔
تحقیقات کر رہی خاتون تھانے کے انچارج راج بالا نے بتایا کہ تین طلاق سے متعلق یہ کیس ان کے پاس سیدھا نہیں آیا تھا بلکہ پہلے برہم پوری تھانے میں یہ کیس درج کروایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون عزرا نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ اس کے شوہر کامران نے بھائی کے گھر پر مجھے غصے میں آکر ایک ہی بار میں تین طلاق دے دیا۔
انچارج کا کہنا ہے کہ میں خود اس معاملے کو لے کر تحقیقات کر رہی ہوں، ان کا کہنا ہے کہ خاتون عزرا کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ آج آ نہیں پائی۔