کلراج مشرا نے سبکدوش ہونے والی کابینہ میں شامل ممتا بھوپیش، بھجن لال جاٹو اور تکارام جولی کوکابینی وزیر کا حلف دلایا، جبکہ برجیندر سنگھ اولا، مراری لال مینا، راجندر گوڈھا اور زاہدہ خان نے مملکتی وزراءکے طور پر حلف لیا۔
غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے تنظیم میں جانے کے سبب وزیر صحت رگھو شرما، وزیر محصول ہریش چودھری اور وزیرمملکت برائے تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت تین وزراءسے استعفیٰ لے لیا۔