اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجستھان میں یومیہ 41 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت' - صحتیابی کا تناسب 80 فیصد

راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے کہا کہ ریاست کے محکمہ صحت نے روزانہ 41 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اور جلد ہی ریاست میں یومیہ 50 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

'راجستھان میں یومیہ 41 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت'
'راجستھان میں یومیہ 41 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت'

By

Published : Jul 4, 2020, 7:03 PM IST

ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ ریاست کے 20 اضلاع میں کورونا کی جانچ کی سہولت شروع ہوگئی ہے اور باقی اضلاع میں بھی جلد ہی کورونا کی جانچ شروع کردی جائے گی۔ ریاست میں جب کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا تب کورونا کے نمونے جانچ کے لیے پونےکی لیب میں بھیجے گئے تھے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت کی سربراہی میں راجستھان نے روزانہ 41450 سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت پیدا کرلی ہے۔ جلد ہی ریاست یومیہ 50 ہزار سے زیادہ نمونے جانچ کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لے گی۔ ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ کہیں کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے۔


ڈاکٹر رگھو شرما نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کے بہتر انتظامات کی پہچان ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی صحتیابی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں کل 19256 متاثرین میں سے 15352 افراد صحتیاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے بنائے جانے والے ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز اور گھر پر آئی سولیشن کے ذریعے لوگ تیزی سے شفایاب ہو رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ تیزی سے جانچ کی سہولت میں اضافہ کرنے سے مریضوں کی شفایابی میں فائدہ ہوا ہے۔ زيادہ خطرہ والے افراد اور بزرگوں کی شناخت کرکے ان کی پوری طرح سے نگرانی کی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک تقریبا نو لاکھ افراد کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details