اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: وائرل آڈیو کلپ پر رکن اسمبلی کی وضاحت - لوکیش شرما

راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران سچن پائلٹ کے حامی رکن اسمبلی بھنور لال شرما نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے نام سے جو آڈیو کلپ وائرل کی جا رہی ہے وہ میری نہیں ہے۔

congress
congress

By

Published : Jul 17, 2020, 1:25 AM IST

ریاست راجستھان کی سیاسی گہما گہمی یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اب ایک رکن اسمبلی نام سے آڈیو کلپ وائرل کی جا رہی ہے لیکن مذکورہ رکن اسمبلی نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر کے اس آڈیو کلپ میں اپنی آواز ہونے سے انکار کر رہا ہے۔

بھنور لال شرما، کانگریس اسمبلی رکن

دراصل بھنور لال شرما کے نام سے وائرل کی جارہی آڈیو کلپ میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن بھنور لال نے آڈیو کلپ کو فرضی بتایا ہے۔

اس آڈیو کلپ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی بھنور لال شرما نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے اور اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ جو بھی میرے نام سے آڈیو وائرل کیا جارہا ہے وہ آڈیو میرا نہیں ہے۔

بھنور لال شرما نے الزام عائد کیا کہ جو آیڈیو کلپ وائرل کیا جا رہا ہے وہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے او ایس ڈی لوکیش شرما سب کو بھیج رہے ہیں، جبکہ آوڈیو پوری طرح سے فرضی ہے آڈیو میں میری آواز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ اشوک گہلوت پوری طرح سے بہک گئے ہیں۔

وہیں اس دوران رکن اسمبلی کی خرید و فروخت کے معاملے میں راجستھان کے سنجے نامی کے نوجوان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details