اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: ڈاکٹروں نے ایک کشمیری مریض کے ٹیومر کو ناک کے ذریعے نکالا

ڈاکٹر چودھری نے بتایا کہ آپریشن سے قبل لواحقین کی رضامندی ضروری تھی اور آپریشن کے بعد مریض اب مکمل طور پر صحت مند ہے اور ایک دو دن بعد مریض کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

kashmiri patient
kashmiri patient

By

Published : Dec 12, 2020, 2:08 PM IST

راجستھان کے شہر جے پور کے ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے انوکھی سرجری کی ہے جس میں مریض کے دماغ سے ٹیومر کو ناک کے ذریعے نکالا گیا۔ مریض دراصل کشمیر کا ہے اور پچھلے کئی مہینوں سے سر درد میں مبتلا تھا۔

اس معاملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جے پور ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر راجندر چودھری نے بتایا 'مریض فیاض احمد صوبہ کشمیر کے بانڈی پورہ کا رہنے والا ہے اور وہ پچھلے کئی مہینوں سے سر درد میں مبتلا تھا اور دہلی، مدھیہ پردیش کے بہت سارے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروایا لیکن ٹھیک نہیں ہوا، جس کے بعد اسے جےپور لایا گیا۔

ڈاکٹر چودھری نے کہا 'ایم آر آئی دیکھنے کے بعد پتہ چلا کہ مریض کے دماغ میں ایک ٹیومر ہے۔ سر کی سرجری کر کے اس ٹیومر کو نکالنا بہت مشکل تھا، جس کے بعد دوربین کے ذریعہ مریض کی ناک کے راستے سے ایک پیچیدہ آپریشن کیا گیا اور ناک کے ذریعے یہ ٹیومر نکالا گیا'۔
یہ بھی پڑھیے
مولوی شوکت شاہ قتل کیس میں پانچوں ملزمین بری

ڈاکٹر چودھری نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن سے قبل لواحقین کی رضامندی ضروری تھی اور آپریشن کے بعد مریض اب مکمل طور پر صحت مند ہے اور ایک دو دن بعد مریض کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں ماہر ڈاکٹر وجیا گپتا اور آپریشن تھیٹر کے عملے کی بھی شراکت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details